دنیا بھر میں قتل وغارت گری کے ذمہ دار مذہبی رہنما ہیں ،پوپ فرانسس

منگل 23 دسمبر 2014 23:25

دنیا بھر میں قتل وغارت گری کے ذمہ دار مذہبی رہنما ہیں ،پوپ فرانسس

روم ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی کے منتظمین کو ہوس اقتدار سمیت پندرہ بیماریوں میں مبتلا قراردیدیا  دنیا بھرمیں قتل وغارت گری کے ذمہ دار مذہبی رہنما ہیں۔ ویٹی کن میں بیوروکریسی سے پری کرسمس خطاب کے دوران پوپ نے منتظمین پر تنقید کرتے ہوئے کئی تبدیلیوں کا بھی عندیہ دیا۔

(جاری ہے)

پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی کے منتظمین کو ہوس اقتدار سمیت پندرہ بیماریوں میں مبتلا قراردے دیا۔ پوپ کے مطابق وہ اگلے برس ان بیماریوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ پوپ فرانسس نے کہاکہ چرچ کے معاملات میں تبدیلی اور اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں قتل وغارت گری کے ذمہ دار مذہبی رہنما ہیں۔ اس سے قبل پوپ نے ویٹی کن سٹی سے کرپشن کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے خصوصی مشیروں کی ٹیم کا بھی تقرر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :