امریکا 28 سال بعد چوری کی کار اصل مالک کو مل گئی

منگل 23 دسمبر 2014 23:28

امریکا  28 سال بعد چوری کی کار اصل مالک کو مل گئی

کیلیفورنیا( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) امریکا میں پولیس نے 28 سال قبل چوری ہونے والی کار برآمد کرکے اس کی اصل مالک تک پہنچا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کی کاؤنٹی سلیناز 1986 میں 17 سالہ لینڈا السیپ نے 1967 ماڈل کی فورڈ مستنگ کار خریدی تھی  اس کی خریداری کے بعد جلدی ہی وہ ان کے گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔لینڈا السیپ جو اس وقت 45 سال کی ہیں کا کہنا تھا کہ یہ کار انہوں نے 800 ڈالر کی خریدی تھی۔

دوسری جانب تین دہائیوں کے بعد کیلیفورنیا ہائی وے پولیس کار برآمد کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔پولیس کو یہ کار رواں ماہ میں ملی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کے مالک کی تلاش شروع کی تو دستاویزات سے معلوم ہوا کہ کار کی چوری کا مقدمہ 1986 میں درج ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے اس کے اصل مالک کی تلاش شروع کی اور اسے لینڈا السیپ تک پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک شخص موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ میں اس کار کی رجسٹریشن کروانا چاہتا تھا مگر اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا جس پر اس حوالے سے تفیتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ ایک گیراج سے خریدی گئی ہے جبکہ کار گیراج تک کیسی پہنچی یہ معمہ بدستور موجود ہے۔

کار ملنے پر لینڈا السیپ نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی انداز میں میڈیا کو بتایا کہ یہ کار ملنا ایسا ہی ہے جیسے میری کوئی بہت بڑی لاٹری نکل آئی ہو۔