پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو ٹنڈومحمدخان کی جانب سے آبادگاروں کیساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

منگل 23 دسمبر 2014 23:35

ٹنڈومحمدخان( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو ٹنڈومحمدخان کی جانب سے آبادگاروں کیساتھ ہونے والی ناانصافی اور بند شوگر ملوں کو نہ چلانے کیخلاف میونسپل آفیس کے سامنے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں آبادگاروں کیساتھ ناانصافیوں شوگر ملوں کی بند ش کیخلاف ،ضلعی صدر پیر غلام حیدر بابو جان سرہندی ، غلام نبی جان سرہندی ، پپو سہیل ملاح ، حاجی بگو جتو ئی ، عبدالغفور کمبھار اور دیگر کی قیادت میں میونسپل کمیٹی آفیس کے سامنے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم مسلسل آبادگاروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ، لیکن افسوس کے ابھی تک گنے کے ریٹ نہیں بڑھائے گئے ہیں اور نہ ہی بند شوگر ملیں چلائی گئی ہیں جوکہ سراسر ناانصافی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ گنے کاریٹ 220روپے مقرر کر کے بند شوگر ملیں جلد چلائی جائیں ۔