بنگلہ دیش ، عدالت کا قتل اور ریپ کرنے کے سات الزامات پر سابق وزیر سید محمد قیصر کو سزائے موت دینے کا حکم

استغاثہ کا عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار ،………قیصر کے وکلاء فیصلہ کے خلاف اپیل کر ینگے

منگل 23 دسمبر 2014 23:35

بنگلہ دیش ، عدالت کا قتل اور ریپ کرنے کے سات الزامات پر سابق وزیر سید ..

ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) بنگلہ دیش میں ایک خصوصی عدالت نے 1971 میں پاکستان سے آزادی کی جنگ کے دوران قتل اور ریپ کرنے کے سات الزامات پر سابق وزیر سید محمد قیصر کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔خصوصی عدالت کے جج عبیدالحسن نے ڈھاکہ میں فیصلہ سناتے ہوئے چار مرتبہ عمر قید کی سزا دی ہے۔

(جاری ہے)

73 سالہ سید محمد قیصر پر الزام تھا کہ انھوں نے قیصر باہنی کے نام سے ایک آزادی مخالف فورس تشکیل دی تھی اور جنگ کے دوران پاکستانی فوج کی مدد کی تھی۔

محمد قیصر بنگلہ دیش کے سابق فوجی آمر محمد ارشاد کی حکومت میں زراعت کے وزیر مملکت رہ چکے ہیں اور وہ سزا سننے کے لیے منگل کو کمرہ عدالت میں موجود تھے۔استغاثہ نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے قیصر کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :