آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہزارہ محمڈن اور اعظم اسپورٹس کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئیں

بدھ 24 دسمبر 2014 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) ہزارہ محمڈن اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری "آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ "کے دو اہم میچوں میں میزبان ہزارہ محمڈن اور اعظم اسپورٹس نے فتحیاب ہوکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق کھیلے گئے پہلے میچ اعظم اسپورٹس نے مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم عثمان آباد یونین کو ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیدی کھیل کے 15ویں منٹ میں اعظم اسپورٹس کی جانب سے نوید اللہ نے نہایت خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ عثمان آباد یونین کی ٹیم گول کا قرض اُتارنے میں ناکام رہی ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم ہزارہ محمڈن نے سخت جد وجہد کے بعد کلفٹن شاہین کو 2-1کے مارجن سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا کھیل کے ابتداء میں کلفٹن شاہین کو غلام سرور کے گول کی بدولت 1-0سے برتری حاصل تھی جبکہ دوسرے ہاف میں ہزارہ محمڈن کے اسٹرائیکر نویز نے یکے بعد دیگر 2گول اسکور کرکے نہ صرف برتری کا خاتمہ کیا بلکہ اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کراکر کوارٹر فائنل تک پہنچا دیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،جمیل ناز ،میر افضل اور فرید خان نے انجام دیء جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :