وزیراعلیٰ پنجاب سے فرانس کی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
بدھ 24 دسمبر 2014 17:08
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور کے سکول میں معصوم بچوں کو بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم اشکبار ہے، سفاکیت کے ایسے اندوہناک واقعے کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، ماؤں کی گودیں اجاڑنے والے سفاک قاتلوں کا یوم حساب آ گیا ہے، شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا، اتحاد اور اتفاق کی قوت سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود دھرتی سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مٹا کر دم لیں گے، پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا، دہشت گردی کا ناسور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے زہر قاتل ہے۔
آخری دہشت گردکے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔(جاری ہے)
وہ فرانس کی سفیر مارٹین ڈورینس سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے بدھ کے روز یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ فرانسیسی سفیر نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور کے سکول میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ پر دلی دکھ ہوا ہے اور فرانسیسی حکومت اور عوام بھی دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے فرانسیسی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے یکجا ہو چکی ہے۔ سیاسی، مذہبی اور فوجی قیادت بھی دہشت گردوں کے خلاف موثر انداز میں فیصلہ کن کارروائی کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 40 ہزار سے زائد پاکستانی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں نچھاور کر چکے ہیں جن میں افواج پاکستان کے افسران، جوان، پولیس حکام، اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی لازوال قربانیوں کی اقوام عالم میں نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے ایک انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے ۔ پوری قوم دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کے خلاف متحد ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ہماری آئندہ نسلوں کی بقاء کی جنگ ہے ۔پاکستان کو قائم و دائم رکھنے کیلئے اس جنگ میں پاکستانی قوم سرخرو ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان اور فرانس کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں تاہم یورپی یونین کا اہم ملک ہونے کے حوالے سے فرانس کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا وقت کا تقاضا ہے۔ فرانسیسی سفیر مارٹین ڈورینس نے کہا کہ فرانس پاکستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات مزید بڑھانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
-
نیا آئی ایم ایف بیل آؤٹ جولائی تک متوقع، پاکستانی و زیر خزانہ
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
3 سال میں 70 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، اخراجات ادھار لے کرپورا کر رہے ہیں،احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.