لاہور، اپالو سپورٹس نے یونیورسل کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا، آغاز شمشیر علی مین آف دی میچ قرار پائے

بدھ 24 دسمبر 2014 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) اپالو سپورٹس اور یونیورسل کرکٹ کلب کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا ۔ اپالو سپورٹس نے یونیورسل کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ یونیورسل کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ صداقت خان نے 45، عرفان حیدر 35 اور شاہد نے 30 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اپالو سپورٹس کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے حمزہ شہزاد نے 3/18، سلمان علی 3/22 اور نعمان ڈار نے 3/36 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 33.4 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ آغاز شمشیر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65، شیر باز خان 40 رنز ناٹ آؤٹ ، ریاض الدین 27 اور سہل صدیقی نے 20 رنز بنائے۔ یونیورسل کلب کی طرف سے نوید صوفی نے 2/44 اور زین علی نے 1/29 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمدالیاس مغل نے آغا شمشیر علی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ لاہور لائنز کے مینجر اعجاز احمد ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :