پشاو، خیبر پختونخوا میں مختلف مکاتب فکر کے 1400سے زائد دینی مدارس رجسٹر

بدھ 24 دسمبر 2014 21:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)پشاور سمیت صوبے بھر میں مختلف مکاتب فکر کے 1400سے زائد دینی مدارس رجسٹرڈ ہیں جبکہ اس میں رہائش پذیر افغان مہاجرین اور غیر ملکی کی طلباء کی تفصیلات بھی اکھٹی کی گئی ہے ۔ ملک بھر میں نو سالوں کے دوران 15080دینی مدارس کورجسٹرڈ کرایا گیا ہے ۔ مختلف مکاتب فکر کے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ دینی مدارس کے حوالے سے محکمہ اوقاف نے تفصیلات وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2005سے قبل دینی مدارس کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں تھا لیکن 2005کے بعد صوبے بھر میں 1400سے زائد دینی مدارس کو رجسٹرڈ کرایا دیا گیاہے ۔ ملک میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 22052ہیں ۔ جبکہ غیر رجسٹرڈ مدارس کی تعداد چالیس ہزار سے زائد ہیں ۔ جبکہ قبائلی علاقہ جات میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ حوالے سے تفصیلات فاٹا سیکرٹریٹ نے تاحال وفاقی حکومت کو ارسال نہیں کی ہے ۔ صوبے بھر میں سب سے زیا دہ دینی مدارس صوبائی دارلحکومت پشاور میں موجود ہیں