پنگریو گرڈا سٹیشن سے منسلک شہروں ا ور 500سے زائد دیہاتوں میں بجلی کی اچانک اور بار بار ٹرپنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا

بدھ 24 دسمبر 2014 23:19

پنگریو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پنگریو گرڈا سٹیشن سے منسلک شہروں ا ور پانچ سو سے زائد دیہاتوں میں بجلی کی اچانک اور بار بار ٹرپنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کی لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء جل گئی ہیں جبکہ حیسکو کی کروڑوں روپے کی مالیت کی تنصیبات میں بھی فنی خرابی پیدا ہو نے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے حیسکو انچارج نے کہا ہے کہ تیس سال پرانی بجلی کی تاریں اور دیگر آلات تبدیل نہ ہو نے کے باعث ٹرپنگ ہورہی ہے اور یہ فرسودہ و پرانے آلات عوام کے ساتھ ساتھ حیسکو عملے کی جانوں کے لئے بھی خطرہ بن گئے ہیں اس ضمن میں پنگریو شہر اور ملحقہ قصبوں و دیہاتوں میں بجلی کی بار بار اور اچانک ٹرپنگ کے باعث صارفین شدید پریشانیوں کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ ان کی لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء جن میں ریفریجریٹرم فریزر، واٹر پمپ بلب، ٹیوب لائٹس، ہیٹر، ٹیلی ویزن، گیزر، اسٹیبلائیزر شامل ہیں جل گئے ہیں بجلی کی ٹرپنگ کے ساتھ ہی وولٹیج اچانک بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے الیکٹرانک اشیاء جل جاتی ہیں بجلی کی سپلائی میں ٹرپنگ کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے معلوم ہو اہے کہ اس ٹرپنگ کے باعث پنگریو گرڈ اسٹیشن کی کروڑوں روپے مالیت کی او سی بی اور دیگر قیمتی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے یہ تنصیبات بھی جل جانے اور ان میں فنی خرابیاں پیدا ہو نے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے علاقے میں سولہ تا اٹھارہ گھنٹوں تک ہو نے والی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ اب اچانک اور بار بار ہو نے والی ٹرپنگ کے باعث ہو نے والے نقصان نے حیسکو صارفین کو مشتعل کر دیا ہے اور صارفین نے اس کی ذمہ داری حیسکو حکام پر عائد کی ہے حیسکو صارفین کی بڑی تعداد نے پریس کلب پہنچ کر بجلی کی بار بار ٹرپنگ اور اس سے صارفین کے قیمتی بجلی کے آلات جلنے کے خلاف سخت احتجاج کیا صارفین نے کہا کہ ایک طرف تو پنگریو گرڈ اسٹیشن کی حدود میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے تو دوسری طرف دن میں درجنوں بار ہو نے والی ٹرپنگ کے باعث صارفین کو زبردست نقصان ہو رہا ہے اور صارفین کے بھاری مالیت کے الیکٹرک آلات جل گئے ہیں حیسکو کا عملہ شکایات کے باوجود اس مسئلے کو حل کر نے کے لئے تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے صارفین میں حیسکو عملے اور حکام کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے ان صارفین نے اعلان کیا کہ اگر یہ سلسلہ فوری طور پر ختم نہ ہو اتو پنگریو شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی اور حیسکو حکام کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی دریں اثناء اس بارے حیسکو آپریشن پنگریو کے انچارج محمد ملاح سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پنگریو شہر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی تاریں اور انسولیٹر وغیرہ تیس سال پرانے ہیں جو کہ تبدیل نہیں کئے گئے یہ آلات اپنی مدت پوری کر چکے ہیں ان فرسودہ آلات کے باعث بار بار ٹرپنگ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے پنگریو شہر اور ملحقہ دیہاتوں وقصبوں میں بوسیدہ اور خطرناک آلات تبدیل کر نے کے لئے سمری حیسکو ہیڈ کواٹر تک بھجوا دی تھی مگر وہاں سے اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا جس کی وجہ سے ٹرپنگ کا مسئلہ پیش آرہا ہے اور بوسیدہ و فرسودہ آلات کے باعث عوام کے ساتھ ساتھ حیسکو عملے کی جانوں کو بھی ہر وقت خطرات لاحق رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :