پنجاب کے میدانی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ، فلائٹ آپریشن معطل

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:07

پنجاب کے میدانی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ، فلائٹ آپریشن معطل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پنجاب کے میدانی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیں ، موٹر وے پر لاہور سے تمام گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ۔ رات گیارہ بجے لاہور ائیرپورٹ صبح دس بجے تک بند ہو گیا ۔ لاہور میں سرشام ہی دھند کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث موٹر وے پر لاہور سے گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

لاہور سے ملتان تک کے علاقوں میں شدید دھند پڑ رہی ہے اور حد نگاہ صفر تک رہ گئی ہے ۔

نیشنل ہائی ویز پولیس نےلاہور اور ملتان کے درمیان سفر کرنے والوں کو انتہائی حد تک احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ، دوسری جانب لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن رات گیارہ بجے تک جاری رہا اور اس کے بعد صبح دس بجے تک کے لئے بند ہو گیا ، شدید دھند کے باعث لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت تین سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔

متعلقہ عنوان :