ملک بھر میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز ، دہشتگردی کے پیش نظر سکیورٹی سخت

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:13

ملک بھر میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز ، دہشتگردی کے پیش نظر سکیورٹی ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) گوجرانوالہ ریجن کے 712 گرجا گھروں میں کرسمس کی تقریبات شروع ہوگئیں ۔ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر چرچز کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، گجرات ، حافظ آباد ، نارووال اور منڈی بہائو الدین کے 712 گرجا گھروں میں3 ہزار 538 کانسٹیبل اور 749 پولیس افسران ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔ 469 قومی رضاکار اور سماجی تنظیموں کے 116 ایک ہزار مرد 123 خواتین رضا کار، امن کمیٹی کے 165 ارکان بھی پولیس کی امداد کیلئے موجود ہیں ۔ سکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورت حال سے باخبر رہنے کیلئے سی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ۔ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :