سال 2014ء کرکٹ کیلئے خونی ثابت ہوا،گیندلگنے سے ایک بیٹسمین اورایک امپائرجاں بحق ،کئی بلے باز زخمی ہوئے

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:39

سال 2014ء کرکٹ کیلئے خونی ثابت ہوا،گیندلگنے سے ایک بیٹسمین اورایک امپائرجاں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) سال 2014ء کرکٹ کے لئے خونی ثابت ہوا،گیندلگنے سے ایک بیٹسمین اورایک امپائرجاں بحق ہوئے جبکہ کئی بلے باز زخمی ہوئے۔2014ء میں مجموعی طورپرگیندلگنے سے2ہلاکتیں ہوئیں اور7زخمی ہوئے۔25نومبرکوسڈنی میں شیفیلڈ شیلڈ کے مقابلے میں باوٴلر شان ایبٹ کا ایک باوٴنسر 25 سالہ فلپ ہیوز کے سر پر جا لگا اور وہ کچھ دیر کھڑے ہونے کے بعد منہ کے بل زمین پر گرگئے اور بے ہوش ہوگئے۔

انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ27نومبرکوجاں بحق ہوگئے۔29نومبرکوسرائیل میں کرکٹ میچ کے دوران اسرئیل کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورامپائرہلیل آسکرکوبیٹسمین کی جانب سے لگائی گئی تیزہٹ پرگیندانکے سینے پرلگی اوروہ اپنی زندگی کی بازی ہارگئے۔

(جاری ہے)

تین کرکٹرزباوٴنسرلگنے سے زخمی ہوئے جولائی2014ء میں کریگ کیزویٹر، اگست2014ء میں اسٹورٹ براڈ، نومبر میں احمد شہزادکاشدیدزخمی ہونااور اور فلپ ہیوزکی موت کا سنگین ترین واقعات نے دنیا بھر کے ہیلمٹ ساز اداروں کی نیندیں حرام کر دیں۔

ابتدائی تینوں کھلاڑیوں نے ہیلمٹ پہن کر کھیلنے کے باوجود سخت چوٹیں کھائیں۔ کریگ کیزویٹر کی آنکھ ضائع ہوتے ہوتے بچی، اسٹورٹ براڈ کی ناک کی ہڈی بری طرح ٹوٹی، احمد شہزاد کی کھوپڑی میں فریکچر ہوا جبکہ ہیوز سر پر چوٹ لگنے کے بعدجاں بحق ہوگئے۔23دسمبرکورانجی ٹرافی کے میچ میں مہاراشٹرا کے بیٹسمین انکیت بوائن کو دورانِ بیٹنگ پنجاب کے بولرکاباوٴنسر ہلمٹ پر لگا جس کے بعد وہ مزید بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔23دسمبر کو ہی تیسرے ٹیسٹ سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران آسٹریلیا کے شین واٹسن کے سر پر گیندلگی جسکے بعد وہ پریکٹس چھوڑکر چلے گئے ۔اسکے علاوہ بھی کئی کھلاڑی گیند لگنے سے مختلف قسم کی انجریز کا شکار ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :