ہالی ووڈ فلم” دی گن مین“20مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:44

ہالی ووڈ فلم” دی گن مین“20مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) مشہور فرانسیسی ناول نگار جین پیٹرک کے شہرہ آفاق بیسٹ سیلر ناول پر مبنی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہالی ووڈفلم” دی گن مین “کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکن فلم کے ہدایتکار پیرے موریل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دی پرون گن مین نامی ناول پر مبنی ہے جو ایک ایسے جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو جرائم کی دنیا کو خیرباد کہہ دیتا ہے لیکن بعد میں اسے اس دلدل میں دوبارہ دھکیل دیا جاتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار سین پین نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ایڈریس ایلبا،پیٹر فرانزین،مارک شارڈین،جیویئر بارڈیم اور جیسمین ٹرینکا شامل ہیں۔ایڈریان گویرا کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم آئندہ برس 20مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔