سوناکشی سنہا امریتا پریتم کاکردار نبھائیں گی

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:46

سوناکشی سنہا امریتا پریتم کاکردار نبھائیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا مصنفہ امریتا پریتم کی سوانح حیات پر مبنی فلم میں امریتا پریتم کاکردار نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کی شوخ و چنچل ہیروئن سوناکشی سنہا جن کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم”ایکشن جیکسن“ نے درمیانے درجے کا بزنس کیا ہے، اداکارہ نے مزید پروقار کردار نبھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اداکارہ کی نئی فلم مصنفہ امریتا پریتم کی سوانح عمری پر مبنی فلم ہے جس میں وہ مصنفہ کا سنجیدہ کردار نبھا رہی ہیں۔ اداکارہ کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ یہ فلم ان کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، وہ کردار سے مکمل انصاف کرنے کی کوشش کریں گی۔ فلم کی ہدایات جسمیت رین نے دی ہے۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔