دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے غیر معمولی اقدامات قابل تعریف ہیں‘ شوبز شخصیات

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:47

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے غیر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) شوبز سے وابستہ شخصیات نے سانحہ پشاور کے بعد حکومت کی طرف سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے اٹھائے جانیوالے غیر معمولی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کئے جانیوالے فیصلے عارضی نہیں مستقل بنیادوں پر ہونے چاہئیں، پاکستان کو آنیوالی نسلوں کیلئے محفوظ بنانے کے لئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

سینئر اداکار قوی خان ، مصطفی قریشی ، سینئر ہدایتکار سید نور ، بہار بیگم ،سہیل خان ، غلام محی الدین ،شان، ندیم بیگ ، شبیر جان ، نعمان اعجاز،ہمایوں سعید،ثناء اور ریشم نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک و قوم کی بقاء اور اتحاد کے لئے سانحات کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ قومی سلامتی سے جڑے ہوئے معاملات پر متفقہ قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے اور چاہے جس جماعت کی بھی حکومت ہے اس پالیسی کی راہ میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

شوبز شخصیات نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد حکومت کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات قابل تعریف ہیں لیکن یہ فیصلے عارضی نہیں ہونے چاہئیں انہیں قومی دستاویز کی شکل دی جائے ۔ اگر ہم نے پاکستان کو محفوظ بنانا ہے تو دہشتگردی کے ناسور کا قلع قمع ناگزیر ہے جسکے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :