فلم انڈسٹری کو نا ن پروفیشنل اور غیر سنجیدہ لوگوں نے برباد کیا ،اسٹیج پر بھی یہی صورتحال ہے ‘ قوی خان

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:54

فلم انڈسٹری کو نا ن پروفیشنل اور غیر سنجیدہ لوگوں نے برباد کیا ،اسٹیج ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا کہ حکومت کی سطح پرکوئی بھی ادارہ فلم اورتھیٹر کی ترقی کے لئے اقدامات نہیں اٹھا رہا جو حیران کن اور قابل افسوس بھی ہے، فلم انڈسٹری کو نا ن پروفیشنل اور غیر سنجیدہ لوگوں نے برباد کیا اور اب اسٹیج پر بھی یہی صورتحال ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹ رویو میں قوی خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بد حالی کی ذمہ داری کسی ایک شخص پرعائد نہیں کی جا سکتی لیکن جب ایک ، ایک سے ہی انڈسٹری تشکیل پاتی ہے اس لئے اس سے وابستہ تمام لوگوں کواپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔

فلم انڈسٹری کئی سالوں سے زوال کا شکار ہے لیکن کبھی یہ نہیں دیکھا کہ اس سے وابستہ لوگ اسکی بہتری کے لئے سر جوڑ کر بیٹھیے ہوں۔ کسی بھی شعبے پر زوال آ سکتا ہے لیکن ایسا نہیں کہ اسکی بہتری کے لئے اقدامات نہ اٹھا جائیں اور کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لی جائیں۔

متعلقہ عنوان :