فلم ”ممبئی کین ڈانس سالہ“ 3جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:05

فلم ”ممبئی کین ڈانس سالہ“ 3جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) بالی وڈ گلوکار میکا سنگھ کے نئے گانے کی ویڈیو میں اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر بطور ماڈل دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ گلوکار میکا سنگھ جو سال 2006ء میں اپنے ایک گانے کی ویڈیو میں اداکارہ راکھی ساونت کو کاسٹ کر چکے ہیں، ایک بار پھر اداکارہ راکھی ان کے نئے گانے کی ویڈیو میں مداحوں کو دکھائی دیں گی۔ حال میں دونوں کو فلم ”ممبئی کین ڈانس سالہ“ جو راکھی کی ہی فلم ہے، کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں اکٹھے دیکھا گیا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایشما شرما، پراشانت ناراین، ادیتیہ پنچولی اور شکتی کپور شامل ہیں۔ فلم 3 جنوری 2015ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :