جشن عید میلاد النبی کی تیاریوں کے سلسلے میں محمدی جامع مسجد سکھرمیں اجلاس

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:14

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) جشن عید میلاد النبی کی تیاریوں کے سلسلے میں محمدی جامع مسجد سکھرمیں ایک اجلاس ہوا جس میں حافظ مستقیم قادری جماعت اصلاح المسلمین کے ڈاکٹر سعید احمد اعوان حافظ محمد اقبال اعوان برادری بھٹہ روڈ سکھرکے صدر احسان گل اعوان اشفاق اعوان نے شرکت کی اجلاس میں جشن عیدمیلاد النبی کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا اجلاس کو بتایا گیا کہ 12ربیع الاول کو بھٹہ روڈ سکھرسے حافظ مستقیم قادری کی قیادت میں ایک جلوس نکالاجائے گا جو مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیگا اجلاس کے دوران اعوان برادری کے صدر احسان گل اعوان نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلوس کی سیکرٹی کے انتظامات سخت کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :