پاکستان کرکٹ بورڈ کے بجٹ میں اضافے کا فیصلہ

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:24

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بجٹ میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء ) وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ورلڈ کپ 2015ء میں تیاری کیمپ کیلئے بھی بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

25 دسمبر 2014ء کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے ورلڈ کپ 2015ء کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے لیے بجٹ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو کہ ورلڈ کپ 2015ء میں شرکت کرنے کے لیے قومی کھلاڑیوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو تیاری کیمپ کی مد میں دے گی ۔

وفاقی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ورلڈ کپ 2015ء کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی کو دیکھنے کی خواہش مند ہے جس کی وجہ سے وفاقی حکومت نے کھلاڑیوں اور پی سی ی کے لئے بجٹ میں خصوصی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ اور دیگر فیڈریشن کیلئے بھی بجٹ میں پیسے فراہم کردیئے ہیں وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ و کھیل اس سلسلے میں فیڈریشن کے ساتھ گزشتہ روز اجلاس میں تمام فیڈریشن کو بجٹ میں پیسے فراہم کردیئے گئے ہیں