یوئیفا نے چار کلبوں پر جرمانہ اور پابندی عائد کردی

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:28

یوئیفا نے چار کلبوں پر جرمانہ اور پابندی عائد کردی

نیون( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء )سوئٹزرلینڈ : یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن(یوئیفا) نے واجب الادا رقم کی اضافی عدم ادائیگی پر چار کلبوں پر جرمانہ اور یورپین کلب مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

یوئیفا کے بیان کے مطابق کلب فنانشل کنٹرول باڈی (سی ایف سی بی)نے ترکی کے بورساسپر،لتھوانیا کے ایف کے اکراناس،رومانیاکے سی ایف آر کلج اور آسٹرا گلورجیو کے خلاف ادائیگیوں پر اضافی رقم کی عدم ادائیگی پرسزا کا فیصلہ کیاہے۔

سی ایف سی بی کے فیصلے کے مطابق ترک کلب کو30ستمبر2014سے31جنوری2015تک کے واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں2019تک پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے جبکہ کلب پر ایک لاکھ یورو جرمانہ بھی عائد کیاجاچکاہے