نوید اکرم چیمہ کو ورلڈ کپ کیلئے چیف ڈی مشن کی ذمہ داری پنجاب حکومت کے دباؤ پرسونپی گئی ‘ ذرائع

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:59

نوید اکرم چیمہ کو ورلڈ کپ کیلئے چیف ڈی مشن کی ذمہ داری پنجاب حکومت کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ کو ورلڈ کپ کیلئے چیف ڈی مشن کی ذمہ داری پنجاب حکومت کے دباؤ پرسونپی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجا ب نوید اکرم چیمہ جو اگلے ماہ مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائر ہو رہے ہیں انہیں ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ بطور ٹیم مینیجر بھجوانے کا فیصلہ ہو چکا تھا تاہم معین خان کی طرف سے سخت موقف سامنے آنے کے بعد نوید اکرم چیمہ کیلئے چیف ڈی مشن کا نیا عہدہ سامنے لایا گیا ۔ ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ نوید اکرم چیمہ ڈسپلن کے حوالے سے سخت ہیں اوراس حوالے سے کھلاڑیوں میں بھی بے چینی پائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :