مریضہ ’مردہ‘ لیکن حاملہ: زندگی اور موت کا مقدمہ آئرش عدالت میں
جمعرات 25 دسمبر 2014 13:59
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)آئر لینڈ میں زیر سماعت ایک مقدمہ ان دنوں ساری دنیاکی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو ایک ایسی نوجوان خاتون کو مصنوعی طور پر زندہ رکھنے سے متعلق ہے جو طبی حوالے سے مردہ قرار دی جا چکی ہےلیکن اپنے حمل کے پانچویں مہینے میں ہے اور نا مولود بچہ ابھی تک زندہ ہے۔ یہ آئرش مریضہ نومبر کے آخر میں اپنے گھر کے باتھ روم میں گر گئی تھی اور اسے سر پر چوٹ لگنے سے دماغ میں خون جمع ہو گیا تھا اور تین دسمبر کو ڈاکٹروں نے اسے طبی حوالے سے مردہ قرار دے دیا تھا۔
لیکن اس خاتون کو ابھی تک لائف سپورٹ مشینوں کے ذریعے مصنوعی طور پر زندہ رکھا جا رہا ہے۔ ڈبلن ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے والے سات ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ مریضہ طبی حوالے سے انتقال کر چکی ہے اور اس کے جسم سے جڑی مشینیں ہٹا دی جانی چاہئیں کیونکہ اس خاتون کو مصنوعی طور پر زندہ رکھنا ایک پریشان کن عمل ہے اور رہے گا۔(جاری ہے)
یہ بات بھی یقینی ہے کہ حمل کا عرصہ پورا ہونے تک بچہ ماں کے پیٹ میں یا تو زندہ نہیں رہے گا یا پھر زندہ اس دنیا میں نہیں آ سکے گا۔
تاہم آئرلینڈ کے آئین کے مطابق ماں کے پیٹ میں موجود کسی نامولود بچے کو بھی زندگی کا اتنا ہی حق حاصل ہے جتنا کہ کسی دوسرے شہری کو۔اس لئے اس مقدمے میں بنیادی بحث یہ ہے کہ نامولود بچے کی زندگی جب تک ممکن ہو، بچائی جائے یا اسے اس کی ماں کے ساتھ ہی اس لیے موت کے منہ میں جانے دیا جائےکیونکہ وہ زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکے گا اور رحم مادر میں ہی انتقال کر جائے گا۔ ڈاکٹروں کا المیہ یہ ہے کہ اگر وہ اس خاتون کو حاصل لائف سپورٹ اپنے طور پر ہٹا دیتے ہیں تو ان کے خلاف اسقاط حمل کے بہت سخت قوانین سے لے کر قتل تک کا مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔ اس مقدمے میں تین ججوں پر مشتمل عدالتی پینل اپنا فیصلہ چھبیس دسمبر جمعے کے روز سنائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.