جدید دور کے تقاضوں کے مطابق فلمیں بنانا ہوں گی‘ صائمہ نور

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:08

جدید دور کے تقاضوں کے مطابق فلمیں بنانا ہوں گی‘ صائمہ نور

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی سدابہار ہیروئن صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے ہمیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق فلمیں بنانی ہوں گی‘ ٹی وی پر مصروفیت کے باعث کم فلمیں کر رہی ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں صائمہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ میری سیریل ”کنیز“ کو عوام میں مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آئندہ بھی ٹی وی پر کام جاری رکھوں گی جبکہ وہ فلم کروں گی جس کی کہانی منفرد ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ملک میں ملٹی پلیکس سینماء گھر بن رہے ہیں جن میں شائقین کی بڑی تعداد تفریح کیلئے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنا فلمی معیار بہتر بنالیں تو پاکستانی فلموں کی نمائش بھی یہاں اچھے طریقے سے کی جاسکتی ہے جس سے ہماری فلم انڈسٹری کو ضرور ترقی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کئی بھارتی فلمیں آئیں اور چلی گئیں ہم بھارتی فلموں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری فلم ”مجاجن“ نے کئی بھارتی فلموں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم معیار کو ترجیح دینا شروع کردیں پھر ہماری فلم انڈسٹری کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا