سالانہ 36لیٹر کیچپ کھانے کی شوقین

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:56

سالانہ 36لیٹر کیچپ کھانے کی شوقین

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)کھانے کے شوقین تو ساری دنیا میں پائے جاتے ہیں مگر لندن میں ایک ایسی خاتون بھی پائی جاتی ہیں جن کو کیچپ کھانے کا بے حد شوق ہے ۔30 سالہ سمینتھاکیچپ کھانے کی تب سے شوقین ہیں جب ان کی عمر محض 5 سال تھی اور تب سے اب تک وہ سالانہ قریباً36لیٹر کیچپ کھاتی ہیں۔

(جاری ہے)

سمینتھا کا کہنا ہے کہ ان کے دوست ،احباب اور رشتہ دار سب ہی ان کی اس عادت سے واقف ہیں اور اپنے گھر میں ہمیشہ کیچپ کی ایک اضافی بوتل رکھتے ہیں۔

سمینتھا کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب وہ اپنی اس عادت کے بارے میں کسی نئے دوست کو بتاتی ہیں تو پہلے پہل وہ اس بات تو مذاق سمجھتے ہیں مگر ان کی پلیٹ دیکھنے کے بعد انہیں اس کا اندازہ ہو جاتا ہے ،صرف سوپ ایسی چیز ہے جس میں کیچپ نہیں ڈال سکتی اسی لئے سوپ مجھے پسند نہیں ،میں بغیر کیچپ کے کھانا کھا ہی نہیں سکتی۔