ہانگ کانگ: گاڑی سے 15ملین ڈالر کی برسات

جمعرات 25 دسمبر 2014 15:52

ہانگ کانگ: گاڑی سے 15ملین ڈالر کی برسات

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) چین کے انتظامی طور پر خود مختار علاقے ہانگ کانگ میں کرنسی وین کو حٓدثہ پیش آنے سے نوٹ شاہراہ پر بکھر گئے۔ ہانگ کانگ میں کرنسی نوٹوں کی ایک گاڑی 535 ملین ایچ کے ڈی یعنی ہانگ کانگ ڈالر (6 ارب 80 لاکھ روپے) لے کر جا رہی تھی جس شاہراہ پر اس کو حادثہ پیش آیا، جس سے نوٹوں کے ڈبے گاڑی سے نکل کر شاہراہ پر پھیل گئے۔

حکام کے مطابق 35 ملین ایچ کے ڈی (45 کروڑ روپے) کے ڈبے کھل گئے تھے اور اس سے نوٹ شاہراہ پر موجود شہریوں نے اٹھا لیے۔ پولیس نے 20 ملین ہانگ کانگ ڈالر واپس جمع کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ مزید 15 ملین ہانگ کانگ ڈالرکے حوالے سے معلوم نہ ہو سکا کہ کس کے پاس کتنی رقم ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ میں مختلف بینکوں کو کرنسی نوٹ فراہم کرنے والی وین کو حادثہ پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ڈرائیور کو یہ احساس نہ ہو سکا کہ وین سے نوٹوں کے متعدد ڈبے سڑک پر گر گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطقب شہریوں نے مفت آئے مال کو غنیمت جانا اور ایک ایک نے ٹریفک کو متاثر کرکے پیسے اُٹھانے کو ترجیح دی جبکہ پولیس کی آمد سے قبل ہی اکثر شہری سڑک سے محفوظ مقام پر پیسوں سمیت جا چکے تھے۔ پولیس حکام نے کہا کہ سڑک سے چوری ہونے والے نوٹوں کو سیریل نمبر کے ذریعے ڈھونڈ نکالا جائے گا۔ ایک شہری نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے ایک خاتون کو 500 ایچ کے ڈی کے 10 بنڈل اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا تھا۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرنسی واپس کر دیں اگر وہ یہ نوٹ استعمال کریں گے تو یہ جرم کے مترادف ہوگا اور ان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :