لاہور جانے والے مسافروں اور ائیرپورٹ عملے میں ہاتھا پائی، 2 افراد زخمی

جمعرات 25 دسمبر 2014 17:06

لاہور جانے والے مسافروں اور ائیرپورٹ عملے میں ہاتھا پائی، 2 افراد زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) لاہور جانے والے مسافروں اور ائیرپورٹ عملے میں ہاتھا پائی کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد پر قابو پانے کیلئے ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو بھی طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر کئی مسافر لاہورجانے کیلئے گزشتہ رات سے ائیرپورٹ پر بیٹھے ہیں جس کے باعث ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سے ائیرپورٹ پر بیٹھے کچھ مسافروں کو پی کے 304 میں بٹھایا جا رہا تھا کہ دیگر مسافروں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور مطالبہ کیا کہ انہیں بھی اسی فلائٹ کے ذریعے لاہور بھیجا جائے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو بتایا گیا کہ بچ جانے والے مسافروں کو پی کے 306 کے ذریعے شام 6 بجے لاہور روانہ کر دیا جائے گا تاہم مسافروں نے اصرار کیا کہ انہیں پی کے 304 میں ہی لاہور بھیجا جائے کیونکہ وہ مزید انتظار نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :