فیس بک کی معمر ترین خاتون یوزر 114سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
جمعرات 25 دسمبر 2014 17:33
مینیسوٹا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) فیس بک کی معمر ترین خاتون یوزر 114سال کی عمر میں انتقال کرگئیں،اینا اسٹوئر نے113 سال کی عمر میں فیس بک استعمال کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھاتاہم زندگی نے انہیں صرف ایک سال ہی فیس بک سے لطف اٹھانے کا موقع دیا ۔امریکی ریاست مینیسوٹا کی رہائشی اینا اسٹوئر نے جب فیس بک پر اپنے سفر کا آغا زکیا تو انہوں نے اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا کیونکہ ان کی پیدائش 1900تھی جب کہ فیس بک پر موجود آپشن میں 1905میں یا اس کے بعد پیدا ہونے والے ہی اپنی تاریخ پیداش لکھ سکتے تھے۔
اینا نے اس بات کا انکشاف 4ماہ قبل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ جھوٹ اس لیے بولا کہ فیس بک پر سائن اپ ہونے کے لئے اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔(جاری ہے)
ان کے 84 سال کے بیٹے ہارلین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی والدہ کو 114 ویں سالگرہ پر فیس بک کی جانب سے جو گلدستہ پیش کیا گیا اس میں 114 پھول لگائے گئے تھے۔اینا کی بہو مارلین کا کہنا تھا کہ فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ کو جب اینا کے بارے میں پتہ چلا تو وہ کمپنی کی جانب سے عمر کے آپشن میں پابندی پر ایک معذرت نامہ لے کر ان کے گھر پہنچے تھے لیکن اینا کے ہسپتال جانے کے باعث یہ ملاقات نہ ہوسکی۔
اینا کو فیس بک سے دلچسپی 113 سال کی عمر میں اپنے ایک سیلز مین دوست سے رابطے کی وجہ سے پیدا ہوئی اور اسی دوست نے انہیں فیس بک پر چیٹنگ اور ای میل کرنا سکھایا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.