ڈاکٹروں نے بلاول بھٹو زرداری کو سفر کرنے سے منع کیا ہے، شرجیل میمن،
ہماری قیادت نے سوچ سمجھ کر اسپیشل کورٹس کے قیام کی حمایت کی ہے،وزیر اطلاعات سندھ کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 25 دسمبر 2014 18:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے بلاول بھٹو زرداری کو سفر کرنے سے منع کیا ہے اس لئے 27 دسمبر کو لاڑکانہ کے جلسہ عام میں وہ یا آصف زرداری شرکت کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے لیڈر ہیں اور ہم سب کو ان پر اعتماد ہے،ڈاکٹروں نے بلاول بھٹو زرداری کو سفرکرنے سے منع کیا تھا اس لئے 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں بے نظیربھٹو کی برسی میں بلاول بھٹو یا آصف زرداری شرکت کریں گے۔
مخدوم امین فہیم پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر ہیں، وہ کل بھی پیپلز پارٹی میں تھے آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت کے لئے اس کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہم ماضی کی حکومتوں کی غلطیاں ٹھیک کررہے ہیں، سانحہ پشاور دنیا کے بڑے سانحات میں سے ایک ہے، ہماری قیادت نے سوچ سمجھ کر اسپیشل کورٹس کے قیام کی حمایت کی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.