افغان مہاجرین کوملک بدرکرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کا وفاق سے رابطہ،
مہاجرین ایک ماہ کے اندر ملک نہ چھوڑا تو گرینڈ آپریشن کیا جائیگا،صوبائی حکومت نے وزارت داخلہ اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کو مراسلہ ارسال کر دیا
جمعرات 25 دسمبر 2014 21:03
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کو صوبہ بدر کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے ۔ اوروفاق کو اپنی سفارشات اس ضمن میں ارسال کر دی ہے ۔
(جاری ہے)
خیبر پختونخوا حکومت نے آرمی پبلک سکول پر دہشت گردی کے حملے کے بعد صوبے بھر میں افغان مہاجرین کو ایک مہینے کی ڈیڈ لائن دی ہے اور موقف اختیارکیا ہے کہ افغان مہاجرین فوری طور پر صوبے سے نکل جائیں اگر ایک مہینے کے اندر اندر افغان مہاجرین صوبے سے چلے نہیں گئے تو ان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا ۔
صوبائی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردہ مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوری طور پر افغان مہاجرین کوصوبہ بدر کیا جائے اس ضمن میں کئے جانے والے معاہدے کے حوالے سے صوبائی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا افغان مہاجرین کو نکالنے کے حوالے سے مرکزی حکومت فور ی طور پر اپنا کردار ادا کرے ۔ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا مسئلہ افغان مہاجرین کی وجہ سے بناہے ۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں بھی افغان مہاجرین دہشت گردی ملوث پائے گئے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.