بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 138واں یوم ولادت قومی جوش و جذبے سے منایا گیا ،
دن کا آغازکراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا اور اس موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوئی
جمعرات 25 دسمبر 2014 21:32
کراچی،اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 138 واں یوم ولادت قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اور اس حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر دن کا آغازکراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا اور اس موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
مزار قائد کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاک و چوبند دستے کیحوالے کی گئیں۔پا کستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے 84 افراد پر مشتمل دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے اس سے قبل پاک فضائیہ کے کیڈٹ فرائض یہ انجام دے رہے تھے۔ میجر جنرل ندیم رضاکمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔(جاری ہے)
پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے،بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل تھی جب کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسوں اور مذاکروں کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان ٹیلی ویژن،ریڈیو پاکستان اور نجی چینلز پر بانی پاکستان کی زندگی اور جدوجہد آزادی میں ان کے کردار پر خصوصی پروگرام پیش کئیگئے جب کہ اخبارات اور رسائل میں خصوصی مضامین شائع کیے گئے ہیں۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کیگئیں ۔ ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں صبح ساڑھے 10 بجے تقریب کا انعقا د ہو ا۔ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ملک کی بے لوث خدمت اور بھرپور لگن و حب الوطنی سے کام کریں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ بابائے قوم نے نے ایک جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کا وژن دیا تھا، آج ان کے اس فلسفے پر کاربند ہونے کی جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو وزیر مینشن کراچی میں جناح پونجا کے گھر پیدا ہوئے، آپ اپنے 7 بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے، آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی اور ممبئی میں حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن چلے جہاں سے 1895 میں قانون کی ڈگری حاصل کی اور ساتھ ساتھ سیاست میں بھی گہری دلچسپی لینے لگے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے 1896 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور پھر 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور 1916 کے لکھنئو کے اجلاس میں آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر منتخب ہو گئے، محمد علی جناح نے ہندوستان کو برطانوی تسلط سے آزاد کرانے لے لئے کانگریس اور مسلم لیگ کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے 1929 میں نہرو رپورٹ کے جواب میں مشہور زمانہ 14 نکات پیش کئے جو کہ بعد میں قیام پاکستان کے لئے پیش خیمہ ثابت ہوئے۔ مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کے لئے مسلسل جدو جہد کی وجہ سے آپ کی طبیعت 1940 سے خراب ہونا شروع ہو گئی اور 1947 میں پاکستان کو آزاد کرانے کے صرف ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.