پنجاب کا بدنام زمانہ قبضہ مافیا جھوٹی شہرت کے سہرے مہاجر عوام کو لوٹنے کے منصوبے بنارہا ہے،ڈاکٹر سلیم حیدر،

ستار ایدھی نے خطیر رقم قبول نہ کرکے تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف سے لکھوادیا ہے،چیئرمین بانی تحریک مہاجر صوبہ

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) بانی تحریک مہاجر صوبہ ڈاکٹر سلیم حیدر نے ممتاز سماجی شخصیت ، فرشتہ صفت عبدالستار ایدھی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب کے بدنام زمانہ قبضہ مافیا کے سرغنہ ریاض ملک کی جانب سے ان کے ادارے کو دی جانے والی پانچ کروڑ کی خطیر امداد واپس کردینے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پنجاب کا یہ قبضہ مافیا کراچی اور حیدرآباد میں سرکاری زمینوں کو کوڑیوں کے مول الاٹ کرانے کے بعد آصف زرداری کی پارٹنر شپ میں جو پروجیکٹ شروع کررہا ہے اس میں کراچی اور حیدرآباد کے مہاجروں کو لوٹنے کی سازش شامل ہے۔ ان پروجیکٹس میں شہری علاقوں کے عوام کو کوڑیوں کے مول لی گئی زمین ، پلاٹ اور بنگلے روپے میں فروخت کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عبدالستار ایدھی نے اس بدنام زمانہ ادارے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے دی جانے والی امداد کو واپس کرکے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے جو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیگی۔ میں پوری مہاجر قوم اور کراچی و حیدرآباد کے عوام کی جانب سے عبدالستار ایدھی کے اس دورس ، غیرت مندانہ اور فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ ریاض ملک اپنی زبان سے میڈیا پر یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ اپنے کاروبار کی فائلیں تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے پہیہ لگاتے ہیں ۔

اس گھناؤنے کاروبار میں وہ ہر بااثر شخص ، ادارے اور محکموں کو پہیہ بناکر استعمال کرتے ہیں۔ ایدھی سینٹر کو دی جانے والی امداد کے نام و نمود کے ذریعے وہ ایدھی صاحب کی نیک نام شہرت سے بھی فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں جن کے سنہرے فیصلے سے ریاض ملک کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :