شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملے ، سات دہشتگرد ہلاک

جمعہ 26 دسمبر 2014 10:56

شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملے ، سات دہشتگرد ہلاک

شوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) امریکی جاسوس طیاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی ، کنڈ میں پنجابی طالبان قاری عمران کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی طیاروں کے ڈرون حملوں میں سات دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، امریکی ڈرون طیاروں نے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر شمالہ وزیرستان کے علاقوں کنڈ اور شوال میں کارروائی کی اور پنجابی طالبان قاری عمران کے مرکز کو نشانہ بنایا ، ان حملوں کے نتیجے میں سات دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔