قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز کریز پر ٹہر نا ہی بھول گئے

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:15

قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز کریز پر ٹہر نا ہی بھول گئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -26 دسمبر 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز ٹیسٹ کرکٹ میں بڑے سکور کرنا ہی بھول گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز ٹیسٹ کرکٹ میں لمبے سکور کرنے کا ہنر ہی بھول گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ دسمبر 2011ء سے اب تک قومی ٹیم کے بلے بازوں نے صرف تین ہی ڈبل سنچریاں سکور کی ہیں اور دلچسپ امر یہ ہے کہ تینوں مرتبہ یہ اعزاز سابق کپتان یونس خان کے حصے میں ہی آیا ہے ۔ یونس خان نے گزشتہ تین سالوں میں بنگلہ دیش ، زمبابوے اور آسٹریلیا کے خلاف ڈبل سنچریاں سکور کیں ہیں ۔گزشتہ تین سال کے دوران قومی ٹیم کے 30سال سے کم عمر بلے بازوں کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 157رنز رہا ہے جو اظہر علی نے 2012ء میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا ۔