سعودی عرب ،ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالی دو خواتین کا مقدمہ دہشت گردی کی عدالت میں پہنچ گیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:36

سعودی عرب ،ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالی دو خواتین کا مقدمہ ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) سعودی عرب میں ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالی دو خواتین کے مقدمے دہشت گردوں کیلئے مخصوص عدالت بھیج دیئے گئے۔ 25 اور 33 سالہ دونوں خواتین کو ایک مہینہ پہلے حراست میں لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے رضاکاروں کے مطابق سعودی عرب میں پہلی بار خواتین ڈرائیوروں کو اتنے طویل عرصہ تک زیر حراست رکھا گیا اور ان کے مقدمے ریاض کی سپیشل کریمنل کورٹ میں بھیجے گئے۔

دونوں خواتین کے قریبی ساتھی کے مطابق انہیں ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی پر نہیں بلکہ انٹرنیٹ پر اختلاف رائے ظاہر کرنے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں خواتین کے وکیلوں نے مقدمہ سپیشل کورٹ منتقل کرنے کے فیصلے پر فوری اپیل دائر کر دی ہے جس پر آئندہ چند دنوں تک فیصلہ سامنے آ جائیگا۔

متعلقہ عنوان :