تیسرا ٹیسٹ،کپتان سٹیو سمتھ بھارتی باؤلر ز کے آگے چٹا ن بن گئے

جمعہ 26 دسمبر 2014 13:43

تیسرا ٹیسٹ،کپتان سٹیو سمتھ بھارتی باؤلر ز کے آگے چٹا ن بن گئے

میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -26 دسمبر 2014ء ) تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 5وکٹوں کے نقصان پر 259رنز بنا لیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیانے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اوپنر ڈیوڈ وارنر بغیر کوئی رن بنائے پوویلین واپس لوٹ گئے ۔ ان کے بعد کرس روجر ز اور شین واٹسن نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے دوسری وکٹ کیلئے 115رنز جوڑے۔

(جاری ہے)

کرس روجرز 57رنز بنانے کے بعد پوویلین لوٹے ۔شین واٹسن کو 52کے انفرادی سکور پر ایشون نے چلتا کیا ۔ کپتان سٹیو سمتھ ایک بار پھر بھارتی باؤلرز کے سامنے چٹان بن گئے اور ٹیم کے سکور میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ۔ِ شان مارش 32اور جو برنز 13رنز بنا کر پوویلین واپس لوٹے ۔ سٹیو سمتھ 72اور وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن 23رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ بھارت کی جانب سے امیش یادو اور محمد شامی نے 2،2اور ایشون نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔