گیس کی قلت میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:30

گیس کی قلت میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) سوئی سدرن کے نظام کی خرابی اب تک دور نہ ہوسکی۔ گیس کی طلب و رسد کے بڑھتے فرق کے باعث سوئی نادرن کمپنی نے بھی نظام کے بیٹھ جانے کی گھنٹی بجادی۔

(جاری ہے)

سوئی نادرن گیس کمپنی کے حکومت کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم کی خرابی دور نہ کیئے جانے کے باعث پہلے ہی 240ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ملک میں ٹھنڈکی شدت میں اضافے کے سبب گیس کی طلب و رسد کا فرق تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی بچی کھچی ترسیل بھی معطل کیئے جانے کے باوجود گھریلو صارفین کو بھی گیس کی سپلائی جاری رکھنا محال ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :