فلسطین نے ایشیائی فٹبال چمپئن شپ کیلئے 23 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:49

فلسطین نے ایشیائی فٹبال چمپئن شپ کیلئے 23 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) فلسطین نے ایشیائی فٹ بال چمپئن شپ کیلئے اپنی 23 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ اطلاعات کے مطابق علاقائی سپورٹس فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فٹبال ٹیم میں رمزی صالح، توفیق علی اور رامی حمادہ کو گول کیپر کے طورپرشامل کیا گیا ہے جبکہ دفاعی لائن میں عبداللطیف البہداری، ھیثم ذیب، تامر صلاح، موسیٰ جزر، رائد فارس، احمد محاجنہ، مصعب البطاط، الیکس نصار، عبداللہ جابر کے نام جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وسطی لائن کیلئے حسام ابو صالح، ھشام الصالحی، خضر ابو حماد، جاکا حبیشہ، مراد اسماعیل اور اسماعیل العمور کے نام فائنل کئے گئے ہیں، ان کے علاوہ خالد سالم، عبدالحمید ابو حبیب، احمد ماہر، محمود عید اور اشرف نعمان بھی شامل ہیں۔ایشیائی فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز آئندہ ماہ جنوری میں ہوگا جس میں جاپان، اردن، عراق، فلسطین اور کئی دوسرے ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :