پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈیویلیئرز نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:07

پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈیویلیئرز نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -26 دسمبر 2014ء ) جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈیویلیئرز نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اے بی ڈیویلیئرز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جب میدان میں اترے تو یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کا مسلسل 97واں میچ تھا ، دسمبر 2004ء میں اپنے ٹیسٹ ڈبیو کے بعد اے بی ڈیویلیئرز نے اب تک کوئی بھی ٹیسٹ میچ مس نہیں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ کے پاس تھا ۔ گلکرسٹ نے نومبر 1999ء سے جنوری 2008ء کے عرصے میں اپنی ریٹائرمنٹ کے دورا ن آسٹریلیا کی جانب سے 96ٹیسٹ کھیلے ہیں ۔