پی آئی اے مسافروں کو لاہور لے آئی، سامان نیویارک، دبئی اور کراچی چھوڑ آئی

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:26

پی آئی اے مسافروں کو لاہور لے آئی، سامان نیویارک، دبئی اور کراچی چھوڑ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پی آئی اے کی فلائٹ مسافروں کا تو لاہور لے آئی لیکن ان کا سامان نیویارک،دبئی اور کراچی چھوڑ آئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ائیرپورٹ پر نیویارک، دبئی اور کراچی سے آنے والے سینکڑوں مسافر سامان نہ ملنے پر شدید پریشان رہے جبکہ پی آئی اے کا عملہ تعاون کرنے کے بجائے مسافروں سے لڑتا جھگڑتا رہا۔ نیویارک سے آنے والی فلائٹ پی کے 722 کو دھند کے باعث کراچی بھجوادیا گیا تھا۔ مسافروں کو لاہور پہنچ کر پتہ چلا کہ سامان کراچی میں ہی رہ گیا۔ اسی طرح دبئی سے آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ کے مسافروں کا سامان بھی نہیں پہنچا جبکہ کراچی سے آنے والے مسافر بھی سامان تلاش کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :