مولانا عبدالعزیز کی الطاف حسین کو اختلافات ختم کرنے کی پیشکش

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:09

مولانا عبدالعزیز کی الطاف حسین کو اختلافات ختم کرنے کی پیشکش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے الطاف حسین کو تمام اختلافات ختم کرنے کی پیشکش کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے جاری ایک ویڈیو بیان میںکہا ہے کہ یہ لڑائی کا وقت نہیں ہے آئیں ہم مل کر اللہ کی کتاب کو تھام لیں یہ ہم میں فیصلہ کرے گی آئیں اختلافات ختم کرتے ہیں، میں پہل کرتا ہوں اور مجھے اس میں کوئی عار نہیں۔

(جاری ہے)

. انہوں نے کہا کہ الطاف بھائی ہمیں سوچنا چاہیے کہ مسائل کا حل کیا ہے؟ کیا یہ مسائل کا حل ہے جیسے آپنے کہا کہ لال مسجد کو گرا دو جلا دو آپ کے اس بیان پر میں نے تھوڑا سخت جواب دے دیا تھا اگر آپریشن سے مسئلہ حل ہوتا تو مشرقی پاکستان نہ بنتا بلوچستان میں امن قائم ہوچکا ہوتا مسائل کا حل آپریشنز میں نہیں آئیں ہم مل کر اللہ کی کتاب کو تھام لیں یہ ہم میں فیصلہ کرے گی آئیں اختلافات ختم کرتے ہیں میں پہل کرتا ہوں اور مجھے اس میں کوئی عار نہیں۔