جامعہ اردوکے ڈپٹی رجسٹرار علی زمان شاہ کو فوری طور پر معطل کردیا گیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق جامعہ کے ڈپٹی رجسٹرار علی زمان شاہ کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری حکم نامے کے مطابق علی زمان شاہ کو غیر اخلاقی، غیر قانونی اورمعاملات میں جعلسازی جیسی سرگرمیوں کے باعث معطل کیا گیا ہے ۔