نیشنل ٹیسٹنگ سروس میں گھپلوں کا انکشاف،

پنجاب ایمرجنسی سروس 1122 میں بھرتیوں کے لئے درخواستوں کی آخری تاریخ سے قبل بھی انٹرویو ہوگئے

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:35

نیشنل ٹیسٹنگ سروس میں گھپلوں کا انکشاف،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) نیشنل ٹیسٹنگ سروس میں گھپلوں کا انکشاف پنجاب ایمرجنسی سروس 1122 میں بھرتیوں کے لئے درخواستوں کی آخری تاریخ سے قبل بھی انٹرویو ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این ٹی ایس کے ذریعے پنجاب ریسکیو سروس 1122 میں مختلف پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا گیا جس میں درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 20 دسمبر 2014 ء درج کی گئی لاکھوں امیدواروں نے بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرائیں اور رول نمبر سلپوں کا انتظار کرنے لگے تاہم جب این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر رول نمبر سلپیس کی بجائے انٹرویو کیلئے امیدواروں کی فہرست آئی اور شیڈول سامنے آیا تو پتہ چلا کہ ان آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویو کی تاریخیں آٹھ سے سولہ دسمبر تک درج ہیں امیدواروں کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ آیا یہ این ٹی ایس کی غلطی ہے یا پھر بڑا گھپلا کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :