لال مسجد کے مولاناعبدالعزیز نے گرفتاری دینے کیلئے شرط رکھ دی

جمعہ 26 دسمبر 2014 19:48

لال مسجد کے مولاناعبدالعزیز نے گرفتاری دینے کیلئے شرط رکھ دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء)لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز نے گرفتاری دینے کیلئے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کی شرط رکھ دی ۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی کی طرف سے دھمکیوں کیخلاف درخواست پر اسلام آباد کی مقامی عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اپنے ردعمل میں مولاناعبدالعزیز کاکہناتھاکہ لال مسجد پر شب خون مارنے والا سابق صدر اگر گرفتاری دے تو وہ بھی گرفتاری دینے کو تیار ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ وہ کسی مقدمے میں ضمانت نہیں کرائیں گے ، اُن کے خلاف مقدمہ کرانے والے سول سوسائٹی کے رکن جبران کیخلاف بھی مقدمہ درج ہے ، قانون کے مطابق تو اُن کی بھی گرفتاری ہونی چاہیے ۔