شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہمیشہ نو جوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں رہیں،ڈاکٹر ارشد مغل،

بی بی ایس وائی ڈی پی کے زیر سایہ لاکھوں نو جوانوں کو ہنری تعلیم سے ہمکنار کیااور انہیں روزگار فراہم کیا ہے، حکومتی ادارے اور افراد معاشرے کی تباہ حالی کے برابر زمیدار ہیں، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارشد مغل نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہمیشہ نو جوانوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں رہیں ان کے منشور کے تحت ہی حکومت سندھ نے بی بی ایس وائی ڈی پی کے زیر سایہ لاکھوں نو جوانوں کو ہنری تعلیم سے ہمکنار کیااور انہیں روزگار فراہم کیا ہے، حکومتی ادارے اور افراد معاشرے کی تباہ حالی کے برابر زمیدار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں سکھر میں سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام اور یوتھ پالیسی واچ کے زیراہتمام نوجوانوں کے مسائل اور معلومات کی فراہمی کا حق کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سمینار میں موجود سیاسی , سماجی وطلبہ وکلا صحافی اور خواتین سمیت معززین شہریوں و نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کے کاشف صدیقی ,سندھ ھائی کورٹ کے ڈپٹی اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ یوسف خان ,ایڈوکیٹ ھادی بھٹ , غلام مرتضی گھانگھرو ,زاھد خاصخیلی ھینڈز,سکھر آء بی ای کے جے کمار ,پائلر کے ضمیر اعوان , ارشاد مہر و دیگر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے نوجواں ن معاشرے میں موجود خامیوں کو اجاگر کر کے معاشرے کو بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں سندھ میں یوتھ پا لیسی کے لئے کوششیں جا ری ہیں جلد یوتھ پالیسی کا مسودہ پارلیمینٹ سے منظور کرایہ جائے گا ․ ملک دشمن عناصر دہشت گردی کے ذریعے ہمیں تباہ وبرباد کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے نوجواں اور عوام مل کر ان عناصر کے خلاف سیسا پلائی دیوار بن کر کھڑیں ہونگے اور ان کا خاتما کرکے دم لیں گے ، سندھ کا نوجوان انتہائی پریشانی میں مبتلا ہے ․ کیوں کے ان کے سامنے سماجی ․ سیاسی اور معا شی مسائل کے حل کے لئے کوئی راستا نظر نہیں آ رہا جس کے باعث نوجوان بے را ہ روی کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔