سکھر،سانحہ پشاور کے شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سال نو کے تمام پروگراموں پر مکمل پابندی عائد

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے سانحہ پشاور کے بعد حکومت کی جانب سے شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کے تمام پروگراموں پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے اس پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کردی کمشنر سکھر ڈویژن نے ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن، خیرپور، سکھر، گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیزسے کہا کہ اس وقت ملک میں ماحول سوگوار ہے اس لیے سال نو کے پروگراموں سمیت ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہوگی انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری پارک، ہال، اسٹیڈیم اور دیگر مقامات پر سال نو کے پروگراموں کی اجازت نہ دیں جو اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں ان کو فوری رد کیا جائے کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سال نو کے پروگراموں کے انعقاد اور پابندی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے انہوں نے واضح کیا کہ شادیوں، ولیموں،نجی پروگراموں میں ہوائی فائرنگ کرنے کے خلاف مہم چلائی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :