14وہیلر ٹرالر پر تیز آوازساؤنڈ سسٹم پر بیہودہ گانا بجانے اور آتشی اسلحہ استعمال کرنے کے مقدمہ میں نامزد دلہا فیصل کی 30ہزار روپے کی ضمانت

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:05

14وہیلر ٹرالر پر تیز آوازساؤنڈ سسٹم پر بیہودہ گانا بجانے اور آتشی اسلحہ ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) انچارج جج تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد نے شادی کے موقع 14وہیلر ٹرالر پر تیز آوازساؤنڈ سسٹم پر بیہودہ گانا بجانے اور آتشی اسلحہ استعمال کرنے کے مقدمہ میں نامزد دلہا فیصل کی 30ہزار روپے کی ضمانت قبل ازگرفتاری، فاضل عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود دلہا کے والد عمر دین ،ساؤنڈسسٹم چلانے والے فیصل علی اور حسن ،شادی ہال کے منیجر سمیع اور نور حکیم کی بھی 30,30ہزار روپے کی ضمانت منظور کرلی، مارکیٹ پولیس نے دلہا فیصل اور مقامی شادی ہال کے مالک حاجی فرید کو مفرور دکھا تے ہوئے دلہا کے والد عمر دین، فیصل علی ،حسن ،نور حکیم ،سمیع ،فیصل اور شیخ اکبر کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سے انہیں جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :