حکومت درندہ صفت دہشت گردوں سے ملک کو پاک کرے، شہزاد اکبر،

طلباء کی شہادت قومی سانحہ اور وطن عزیز کی بقاء و سالمیت پر حملہ ہے،عثمان میر ایڈووکیٹ

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) فرینڈز آف اسکولز ہیڈ کے تحت پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردی کی بہمانہ کاروائی میں شہید ہونے والے معصوم طلباء و طالبات اور اساتذہ کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے فرینڈز آف اسکولز ہیڈ کے شہزاد اکبر،محمد عثمان میر ایڈوکیٹ ،سید نبی احمد رضوی،جہانزیب حسین،صابر شیخ،خینس صدیقی و دیگر نے سانحہ پشاور کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معصوم اور بے گناہ طلباء و اساتذہ کے قاتل دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں کرار واقعی سزا دے ۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے معمار طلباء کی شہادت قومی سانحہ اور وطن عزیز کی بقاء و سالمیت پر حملہ ہے حکمران مصلحت اور اقتدار کی رسہ کشی کی آڑ میں مزاکرات کی بانسری بجانے کے بجائے مستقبل کے معماروں کی معصوم جانوں سے خون کی ہولی کھیلنے والے دہشت گرد درندوں کا فل الفور قلع قمع کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ المیہ اور مجرمانہ غفلت ہے کہ آج تک قومی اداروں،درس گاہوں،جلسے ،جلوسوں اور مسجد و امام بارگاہوں سمیت متعدد جگہوں پر ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کے سرخیل گرفتار نہیں ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم سانحہ کے اصل ذمہ دار ارباب اختیار ہیں جن کی کوتائیوں اور مجرمانہ غفلت کے باعث دہشت گرد ی کی پے در پے کاروائیوں کے باوجود قاتل درندے پوری آزادی کے ساتھ اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے شہید طلباء کے والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس عزم کا یقین دلایا کہ پوری قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے اپنے شہید طلباء ساتھیوں کی یاد میں دئے روشن کئے اس موقع پر اساتذہ و طلباء نے شہداء کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :