خانیوال ، کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین کے انجن کو آگ لگ گئی،

حادثہ کچا کھوہ کے قریب پیش آیا ، ریسکیو اور فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کر کے مسافروں کو بچا لیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:17

خانیوال ، کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین کے انجن کو آگ لگ گئی،

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) خانیوال کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین خیبر میل کے انجن کو کچا کھوہ سٹیشن پر آگ لگ گئی بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

(جاری ہے)

خانیوال کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین خیبر میل کے انجن میں شارٹ سرکٹ کو کچا کھوہ ریلوے سٹیشن پر آگ لگ گئی جس پر موقع پر موجود ریلوے عملہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ کچا کھوہ ریلوے سٹیشن پر گاڑی 2 گھنٹہ تک بے یار و مددگار کھڑی کی گئی۔ شدید ٹھنڈ اور دھند میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد میں خانیوال سے انجن منگوا کر گاڑی کو روانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :