شوبز فنکاروں کا میگھا کی قیادت میں جنرل راحیل شر یف او ر افواج کے حق میں مظاہرہ ،

دہشت گردی کے شہدء حکومت اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ‘شہداء کی یاد میں شمع روشن اور سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:20

شوبز فنکاروں کا میگھا کی قیادت میں جنرل راحیل شر یف او ر افواج کے حق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) شوبز فنکاروں کا فلم سٹار میگھا کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف ‘ حکومت آرمی چیف جنرل راحیل شر یف اور افواج پاکستان کے حق میں اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ ‘شہداء پشاور کی یاد میں شمع روشن کی گئیں اور سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔لاہور میں جمعہ کو ہونیوالے مظاہر ے کی قیادت فلم سٹار میگھا نے کی جبکہ اس موقعہ پرآفر ین خان ‘لائبہ ‘سارہ خان ‘امانت چن ‘آصف اقبال ‘ظفر ی خان اور ناصر چنیوٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ اس موقعہ شوبز فنکار آرمی چیف جنرل راحیل شر یف اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی بھی کرتے ررہے اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار میگھا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنرل راحیل شر یف کی قیادت میں افواج پاکستان کی قر بانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہو کر افواج پاکستان اور حکو مت کے ساتھ ہیں اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے سے ملک میں امن قائم ہو گا پوری قوم کا حکو مت اور افواج پاکستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کو ہر صورت انکے انجام تک پہنچایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گر دی میں ملوث بیرونی ہاتھوں کو بھی بے نقاب ہو نا چاہیے اور دنیا کو بتایا جائے کہ کون سے ممالک پاکستان میں امن کو تباہ کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :