وزارت داخلہ نے ملک بھر سے مشتبہ افراد کو حفاظتی تحویل میں لینے کے لئے ساڑھے6 ہزار سے زائد افراد کی فہرست تیار کرلی،

بیشتر افراد کا تعلق کالعدم جماعتوں سے چاروں صوبوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ان افراد کو حفاظتی تحویل میں لینے کے احکامات جاری

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:35

وزارت داخلہ نے ملک بھر سے مشتبہ افراد کو حفاظتی تحویل میں لینے کے لئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) وزارت داخلہ نے ملک بھر سے مشتبہ افراد کو حفاظتی تحویل میں لینے کے لئے ساڑھے6 ہزار سے زائد افراد کی فہرست تیار کرلی۔بیشتر افراد کا تعلق کالعدم جماعتوں سے چاروں صوبوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ان افراد کو حفاظتی تحویل میں لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک بھر سے 6 ہزار 7 سو79 مشتبہ افراد کوحفاظتی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ان تمام افراد کا ریکارڈ انسداد دہشتگرد ایکٹ1997 کے شیڈول فور میں موجود ہے ان میں 1466 افراد کا تعلق پنجاب سے 4000 سے زائد کا تعلق خیبر پختونخواہ سے 338 کا تعلق بلوچستان ،ایک زار کا سندھ اور23 کا اسلام آباد سے ہے۔

متعلقہ عنوان :